’ایران سے جو معاہدہ ہم کررہے ہیں وہ اوباما اور بائیڈن سے کہیں بہتر ہو گا‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اوباما کا معاہدہ اب تک کے بدترین معاہدوں میں سے ایک ہے ایران کے ساتھ جو معاہدہ ہم کررہے ہیں وہ اوباما اور بائیڈن دور سے کہیں بہتر ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جوہری معاہدہ ختم نہ کرتا تو ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور خطے کے خلاف استعمال ہوتے، سابق معاہدہ جوہری ہتھیاروں کی طرف لے جانے والا راستہ تھا اب ایسا نہیں ہو گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اوباما حکومت نے طیاروں میں بھر کر 1.7 ارب ڈالر ایران کو بھیجے تھے اس وقت بینکرز بھی حیران تھے ڈی سی اور میری لینڈ کے بینکوں سے اتنی رقم کیوں نکالی گئی، فیک نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافی پہلے کے شرمناک معاہدے کی حمایت کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دور میں معاہدہ اسرائیل، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کیلئے امن کی ضمانت ہو گا، شرمندگی اور ذلت کا دور ختم ہو چکا اب نیا معاہدہ پوری دنیا کے لیے فخر کا باعث ہو گا، جس معاہدے پر ہم کام کر رہے ہیں اس کے تحت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانا خطے کے لیے امن و سلامتی کو یقینی بنائے گا، ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے کسی قسم کا دباؤ میں نہیں ہوں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ElJkKmS
No comments