Breaking News

امریکا نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی وزارت خزانہ نے لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے حزب اللہ کےحمایت یافتہ 9 لبنانی شخصیات کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

پابندیوں کی زد میں لبنانی پارلیمنٹ، سیکیورٹی اور فوجی شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ امریکا نے ایران نواز عناصر پر لبنانی ریاستی اداروں میں اثرورسوخ کا الزام عائد کیا ہے۔

واشنگٹن نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کو مکمل غیر مسلح کیا جائے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5sNkOaW

No comments