ایران اور وینزویلا میں دیکھا کہ ہماری فوج مضبوط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (20 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور وینزویلا میں دیکھا کہ ہماری فوج مضبوط ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’مجھے بے حد خوشی ہے کہ آج شام ایک نہایت خاص سالانہ روایت کے لیے آپ سب کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہہ رہا ہوں۔ کانگریشنل پکنک کئی برسوں سے منعقد ہوتی آ رہی ہے، اور آج ہمارے ساتھ ایوانِ نمائندگان، کابینہ اور سینیٹ کے بہت سے اراکین موجود ہیں۔‘‘
انھوں نے کہا ہم ایران کے ساتھ جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے، وہ شدت سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ اس صورت حال سے تنگ آ چکے ہیں، یہ کام 47 سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ کسی نہ کسی کو اس کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے تھا۔ اور اب یہ ہوگا، اور بہت جلد ہوگا۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمارے ملک میں بہت دل چسپ چیزیں ہو رہی ہیں، میں یہ کہہ کر اپنی بات ختم کرتا ہوں کہ ہمارا ملک بہت مضبوط ہے، ہماری فوج دنیا کی سب سے عظیم فوج ہے، آپ نے یہ وینزویلا میں دیکھا، اور اب ایران میں بھی دیکھ رہے ہیں۔
’اسلام آباد بھی اس لیے گیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو‘
امریکی صدر نے مزید کہا ’’ہم نے ان کی بحریہ ختم کر دی، ان کی بحری فوج ختم ہو چکی ہے، فضائیہ ختم ہو چکی ہے، جنگ میں استعمال ہونے والا تقریباً تمام سازوسامان تباہ ہو چکا ہے، تقریباً سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ اور میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ ان کے رہنما بھی ختم ہو گئے ہیں کیوں کہ یہ کہنا مناسب نہیں، لیکن حقیقت یہی ہے۔‘‘
تیل کے حوالے سے انھوں نے کہا ’’آپ دیکھیں گے کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔ وہ کم ہوں گی۔ دنیا میں بے شمار تیل موجود ہے، اس لیے قیمتیں بہت زیادہ گر جائیں گی لیکن اس کے باوجود اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔‘‘
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OBLbgjU
No comments