اسپین کے وزیراعظم کا غزہ کی فلسطینی بچی لیان اور فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام
میڈرڈ(28 جولائی 2026): ہسپانوی کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ کی ایک فلسطینی بچی لیان اور دیگر فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا اسپین غزہ کے بچوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتا ہے۔
پیڈرو سانچیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس دن کے لیے دعاگو ہیں جب غزہ کے بچے بغیر کسی خوف کے دوبارہ اپنے اسکولوں میں جا کر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
View this post on Instagram
انہوں نے فلسطینی بچی لیان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لیان، آپ کی آواز سنی جا رہی ہے اور ہم آپ کی تکلیف کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
ہسپانوی وزیرِ اعظم نے غزہ کی مسمار عمارتوں کے ملبے پر بنائی جانے والی تصاویر پر فلسطینی بچی لیان اور دیگر فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/K7bli4U
(@neelamaslamofficial)
No comments