سعودی حکومت سے متعلق بڑا فیصلہ، 3 شاہی فرمان جاری
ریاض (14 اگست 2026): سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے اور اس کے لیے تین شاہی فرامین جاری کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا ایس پی اے کے مطابق خادمین حرمین شریفین اور سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو تین شاہی فراہمین جاری کیے ہیں۔
ان شاہی فرامین کے تحت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں وزرا کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے جب کہ دو سرکاری اداروں کے نئے سربراہان کا تقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں وزار کونسل کی تشکیل نو میں تمام موجودہ وزرا اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔
یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل سے متعلق جاری دو شاہی فرامین، متعلقہ شاہی فرمان اور کابینہ کے قانون کے آرٹیکل 9 کے تحت کابینہ کی طے شدہ چار سالہ مدت کے مطابق کونسل کی تشکیل نو کرتا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان میں شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کو بورڈ آف دی لوکل کنٹینٹ اینڈ گورنمنٹ پروکیومنٹ اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جبکہ بندر الخریف کو اس عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔
ایک دوسرے شاہی فرمان کے تحت مازن السدیری کو بدرجہ وزیر کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ محمد القویز کو اس عہدے سے ہٹایا گیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/VRc2TUE
No comments