Breaking News

غزہ قتل عام ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ ہے، نئے برطانوی وزیر اعظم کا اعتراف

لندن (02 اگست 2026): نئے برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ قتل عام ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ کی طرح ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے ہفتے کے روز کہا کہ فلسطین میں انسانی المیے کی شدت ناقابلِ قبول ہے اور اسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایک پریس بیان میں انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن کا جائزہ لیا جائے گا اور مناسب وقت پر ان کا اعلان کیا جائے گا۔

اینڈی برنہم نے غزہ کی پٹی میں جاری صورتِ حال کو ’’ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ‘‘ قرار دیتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید، ادویات کے گودام تباہ


انھوں نے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھانے، اضافی پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر پابندیاں لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، عالمی برادری کو غزہ کے عوام کی مدد کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/AOl0e9x

No comments