Breaking News

معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کر دے گا، جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کر دے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایران کو جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیرکرنے سے روکنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کو فیصلہ کرناہوگا معیشت دباؤ میں رکھنی ہے یا مغرب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیلئے اہم ترین تیل گزرگاہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا وقت ختم ہوگیا، آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل کا راستہ محفوظ بنانا ہوگا، آبنائے ہرمز میں ایران کی اجارہ داری ختم کردی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت ترین معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا ایران پر سخت ترین معاشی پابندیوں کا اعلان

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مجھ سے زیادہ کسی نے ڈیل کرنے کا موقع نہیں دیا۔ لیکن افسوس ہے ان پر کہ وہ یہ موقع حاصل کرنے میں ناکام رہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/p4YNuL1

No comments