کسٹمز حکام کی چاغی میں کارروائی، کروڑوں روپے کا بھارتی سامان برآمد
چاغی : پاکستان کسٹمز نے افغانستان سے اندرون ملک اسمگل کیا جانے والا کروڑوں روپے کا سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کی جانب سے اندرون و بیرون ملک ہونے والی اسمگلنگ روکنے کےلیے سرحدوں، ہوائی اڈوں و مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
کسٹمز حکام کی جانب سے حالیہ کارروائی افغانستان سے اندرون ملک اسمگل کیا جانے والا 27 ملین روپے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ پاک آر سی ڈی شاہراہ نوشکی چیک پوسٹ پر بس اور غیر ملکی سامان پکڑا گیا، جس میں بھارتی پتی، کپڑا، صابن، لوشن اور ہیئر برش و دیگر اشیاء شامل تھیں۔
ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد کیا تھا، برآمد شدہ سامان میں ہیرے، گھڑی اور ایک کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء شامل تھیں۔
The post کسٹمز حکام کی چاغی میں کارروائی، کروڑوں روپے کا بھارتی سامان برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EX6b0q
No comments