کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار
کراچی: شہرقائد میں بینک ڈکیتوں کے خلاف پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی، اب ہائی پروفائل ملزمان کے سروں کی قیمت رکھی جائے گی۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث ہائی پروفائل ملزمان کے سروں کی قیمت رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، بینک ڈکیتیوں میں ملوث تمام ملزمان کا ریکارڈ جانچا جائے گا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سروں کی قیمت رکھنے کا مقصد گرفتاری میں مدد حاصل کرنا ہے۔ ہائی پروفائل بینک ڈکیتوں کےسروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
کراچی میں بینک ڈکیتی کے بعد ملزمان دوسرے صوبوں میں فرار ہوجاتے ہیں۔ سروں کی قیمت مقرر کرنے سے دوسرے صوبوں کی پولیس بھی مدد کر سکے گی۔
خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم جیسی واردات میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
The post کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kTp10m
No comments