Breaking News

کراچی میں طوفانی بارشوں سے مخدوش عمارتیں گرنے کا خدشہ ، افسران کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دیں

کراچی : ایس بی سی اے نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر افسران کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگادیں ، یکم سے 15 اکتوبر تک تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر شہر میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے ایس بی سی اے نے عمارتیں خالی کرانے کے بجائے افسران کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنے افسران کی تین دن ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائیں ، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر ایمرجنسی ڈیوٹیز سر انجام دیں گے۔

یکم سے 15 اکتوبر تک تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں ہوں گی ، شفٹ اے 5 بجے دن سے رات 12 بجے تک ہوگی اور شفٹ بی رات 12 سے صبح 9 بجے تک ہوگئی جبکہ شفٹ سی ہفتہ اور تمام چھٹیوں کے دن میں خدمات سر انجام دے گی۔

ڈائریکٹر ایس بی سی اے ایمرجنسی سینٹر کے انچارج ہوں گے ، انچارج شفٹوں پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے ، کوئی بھی ایمرجنسی کے دوران چھٹی نہیں کرے گا۔

اگر کوئی خلاف ورزی کرے گا انچارج ڈی جی ایس بی سی اے کو اس حوالے سے رپورٹ دیں گے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے۔

The post کراچی میں طوفانی بارشوں سے مخدوش عمارتیں گرنے کا خدشہ ، افسران کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ikt44i

No comments