Breaking News

وزیراعظم کی مثبت پالیسیاں: طویل خسارے کے بعد پی ٹی وی کو اربوں کا منافع

اسلام آباد : قومی نشریاتی ادارے کو طویل عرصہ خسارے کا سامنا کرنے کے بعد رواں برس 1.3 ارب روپے کا منافع ہوگیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) جو گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل خسارے کا سامنا کررہا تھا، وزیراعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں اربوں روپے کا منافع کمانے لگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے منافع کمانے کی خوشخبری اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی، انہوں نے بتایا کہ طویل عرصہ خسارے کے بعد رواں برس پی ٹی وی 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے۔

اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے التواء سے 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا لیکن امید ہے کہ اگلے سال ہم منافع کے تمام ریکارڈز توڑیں گے۔

اس کامیابی پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی ویژن کی مینجمنٹ اور ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔

The post وزیراعظم کی مثبت پالیسیاں: طویل خسارے کے بعد پی ٹی وی کو اربوں کا منافع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CWOcp9

No comments