آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس: منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری کیلئے نیب کو ایک ماہ کی مہلت دے دی اور منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ نیب نے عدالت میں کہا تھا انکوائری بند کی جارہی ہے، کہاگیا نیب ہیڈکوارٹر کو انکوائری بند کرنے کیلئے بھیج دیا ہے تاہم معاملہ ابھی تک التوا کا شکار ہے۔
عدالت نے استفسار کیا انکوائری پراب تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند نہیں کررہے، ان کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں،چیئرمین کوکہیں فیصلہ کریں ، جس کے بعد عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
The post آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس: منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3a9kgcU
No comments