Breaking News

وزیر خارجہ کی نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی ، جس پر کینیا کے وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو جلد معاونت فراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کینیا کی وزیر خارجہ ریچل اوماموسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، رابطے میں تعلقات، تجارتی واقتصادی تعاون اور افغان صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کینیا کیساتھ دو طرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے پاکستان کینیا سے اقتصادی، تجارتی، دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سیکیورٹی کونسل صدارت کامنصب سنبھالنےپرکینیا وزیر خارجہ کومبارکباد دی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ میں افغانستان کی ابھرتی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قریبی ہمسایہ ہونےکےناطےافغانستان میں انسانی،معاشی بحران پرتشویش ہے، افغانستان میں صورتحال خراب ہوئی توبہت سےمضمرات سامنےآئیں گے، عالمی برادری افغانوں کوانسانی،معاشی معاونت کیلئےاقدامات کرے۔

وزیر خارجہ کی نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی ، جس پر کینیا کے وزیر خارجہ نے نیروبی میں پاکستانیوں کو جلد معاونت فراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

The post وزیر خارجہ کی نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oN15hV

No comments