Breaking News

پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی جبکہ مکمل ویکسی نیشن والوں کی تعداد 3 کروڑسے زائد ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
کم سے کم ایک ویکسین لگانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی، آج مکمل ویکسی نیشن والوں کی تعداد 3 کروڑسے زائد ہو جائے گی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ 31دسمبرتک7کروڑافرادکی ویکسی نیشن ہدف حاصل کیاجائےگا، ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی توآج ہی لگوائیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر یکم اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم اکتوبر سے مکمل ویکسین نہ لگوانےوالے افراد پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک ویکسینیشن کا ہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کا سامنارہےگا، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکے۔

The post پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uy7Gxc

No comments