Breaking News

مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی اپیل اور نیب کی درخواست پر الگ الگ حکمنامہ جاری

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکی اپیل اورنیب کی درخواست پرالگ الگ حکمنامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ مریم نواز نے کہا کہ وکیل کو بریف تیار کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر اپیل اور نیب کی درخواست پر الگ الگ تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز، کپٹن ر صفدر کی اپیلوں کی جلد سماعت مکمل کرنے کی نیب متفرق درخواست پر بھی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ایون فیلڈریفرنس میں اپیلوں کی جلد سماعت پر حکم نامہ جاری کیاگیا ، تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ مریم نواز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست وکیل کی مصروفیت کی وجہ سےکی ، مریم نواز نے کہا کہ وکیل کو بریف تیار کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

تحریری حکمنامے کے مطابق نیب کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی شدید مخالفت کی، وکیل نیب نےکہا جواز یا بنیاد کے بغیراپیل کی سماعت میں تاخیر کی جارہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ نیب نےکہا مریم نواز کی اپیل 2018 سےزیرالتوا اورسزا 2019 میں معطل کی گئی ، مریم نواز کی اپیل 2018 کےبعد معاملے میں پیش رفت نہیں ہوئی، انصاف کے مفاد میں التوا کی درخواست کی اجازت ہے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ کیس پر مزید سماعت 6 اکتوبر کو کی جائے گی۔

The post مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی اپیل اور نیب کی درخواست پر الگ الگ حکمنامہ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mfs82s

No comments