Breaking News

کورونا کیسز کی شرح 8 ماہ کی کم ترین سطح پر

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اکتوبر میں کورونا کیسز کی شرح1.8فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ فروری 2021 میں کیسز کی شرح1.5ریکارڈ ہوئی تھی۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔

صوبے میں فعال کیسز 104 رہ گئے، اسپتالوں میں 2مریض داخل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان کے تین اضلاع سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی شرح1.07فیصد رہی۔

آپریشن سیل نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہزار 264 ہوگئی۔

یہ بھی کہا گیا کہ 31 ہزار 804 صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی کل تعداد356 ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کاوشوں کے سبب ملک بھر میں وبائی مرض کنٹرول میں ہے۔

The post کورونا کیسز کی شرح 8 ماہ کی کم ترین سطح پر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bw5IVm

No comments