Breaking News

سعودی عرب: غیرملکی قیدیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں مقامی وغیرملکی قیدیوں سے رشتے داروں کی ملاقات کیلئے ابشر پورٹل کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے اہل خانہ اور رشتے داروں کو ابشر کے ذریعے تاریخ اور وقت لینا ہوگا۔ سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں سے ملاقات کے حوالےسے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کرنل بندر الخرمی کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط پر عمل درآمد اتوار 31 اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا، عزیز وعقارب ابشر کے ذریعے تاریخ بک کراسکتے ہیں۔

سعودی جیلوں میں سب سے زیادہ پاکستانی قید - شفقنا اردو نیوز

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں سے ان کے وہی قریبی ترین رشتہ دار مل سکتے ہیں جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں، ایس او پیز پر عمل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے موقع پر انہیں کورونا ایس او پیز مثلا حفاظتی ماسک، سینیٹائزنگ اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔ توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین ریکارڈ چیک کرانا ہوگا۔

خیال رہے کہ ہفتے میں چار دن عام رشتہ داروں کی ملاقاتوں کے لیے مختص ہیں جبکہ تین دن فیملی ملاقات کے لیے خاص ہیں۔ تاریخ اور وقت ملاقات کی جگہ کی گنجائش کے حساب سے متعین ہوگی۔

The post سعودی عرب: غیرملکی قیدیوں سے متعلق بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mvsGCx

No comments