روس کے جدید جیٹ فائٹر طیارے نے دھوم مچادی، کیا خوبیاں ہیں؟ جانیے
روسی ساختہ جدید ترین لڑاکا طیارے نے اپنی حیران کن خوبیوں کی بدولت اسلحہ کے خریدار ممالک میں دھوم مچا دی اس کی صلاحیتوں کی وجہ سے بہت کم وقت میں اس طیارے نے دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔
اس حوالے سے روس کی قومی اسلحہ بیچنے والی کمپنی روزوبرون ایکسپورٹ کے سی ای او الیگزینڈر میخائیف نے بتایا ہے کہ غیر ملکی خریداروں نے روس کے جدید ترین پانچویں جنریشن کے سنگل انجن فائٹر چیک میٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
چیف ایگزیکٹو نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آیا کمپنی کو روس میں ایم اے کے ایس2021ایئر شو میں پیش کرنے کے بعد لاطینی امریکی ممالک سے چیک میٹ فائٹر کے لیے کوئی درخواست موصول ہوئی ہے؟
جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک بشمول لاطینی امریکی ممالک روس کے اس نئے جیٹ فائٹر چیک میٹ میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
میخائیف نے مزید کہا کہ روسی ساختہ جدید ترین چیک میٹ فائٹر کے لیے کسی بھی آرڈر کے بارے ابھی میں بات کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ کے کسی بھی نئے طیارے کو پہلے مختلف آزمائشی مشقوں سے گزرنا پڑتا ہے اور ایک پروٹو ٹائپ سے لے کر سیریل پیداوار شروع ہونے تک ایک طویل پراسیس سے گزرنا پڑتا ہے۔
چیک میٹ ففتھ جنریشن ٹیکنالوجی پر بننےوالا سنگل انجن جیٹ ہے جو کہ دو انجن ’سخوئی ایس یو 57‘ سے ہلکا ہے۔ چیک میٹ ایک وقت میں مختلف رینج کے پانچ فضائی میزائل اٹھا سکتا ہے۔
یہ طیارہ پرواز کے دوران ڈرون لانچ کر سکتا ہے اور اس پر کل 7.5 ٹن کا اسلحہ رکھا جا سکتا ہے۔ اسے رن وے پر اڑان بھرنے یا لینڈ کرنے کے لیے بہت کم جگہ درکار ہوتی ہے اور اس صلاحیت کو کسی بھی لڑاکاطیارے کی اہم خصوصیت سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیک میٹ ایک انجن والا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ ہے اور اس کی بڑی خوبیوں میں سےایک مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ہے۔
The post روس کے جدید جیٹ فائٹر طیارے نے دھوم مچادی، کیا خوبیاں ہیں؟ جانیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GAyv9F
No comments