سعودی عرب میں سونے کے نئے نرخ سامنے آگئے
ریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کے نرخ میں اضافے کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں کافی تیزی رہی۔
سعودی مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.38 ریال ہوگئی، سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے، 21 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 190.21 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 163.03 ریال رہی جبکہ 24 قیراط ایک کلو گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 17 ہزار 380 ریال رہی جو ڈالرز میں 57 ہزار 967 بنتی ہے۔
اسی طرح ایک اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 6761.25 ریال ہوچکی ہے۔
The post سعودی عرب میں سونے کے نئے نرخ سامنے آگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Cm85WK
No comments