Breaking News

طالبان سپریم لیڈر امیرہبت اللہ اخونزدہ پہلی بار منظر عام آگئے

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں۔

طالبان حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں دارالعلوم حکیمہ کے مدرسے کا دورہ کیا اور ایک اجتماع سے خطاب کیا،

طالبان حکام کے مطابق ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی تقریر میں سیاست پر کوئی بات نہیں کی اور مذہبی پیغام دیا۔

ملا ہبت اللہ اخوندزادہ جنہیں امیر المومنین کہا جاتا ہے انہوں نے طالبان کے شہیدوں، زخمی جنگجوؤں اور امارت اسلامیہ کے اہلکاروں کی اس بڑے امتحان میں کامیابی کے لیے دعا مانگی۔

واضح رہے کہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ دوہزار سولہ سے اسلامی تحریک کے روحانی سربراہ ہیں لیکن اگست میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار پر کنٹرول کے بعد بھی وہ کہیں نظر نہیں آئے۔

ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے نئی طالبان حکومت میں ان کے کردار کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں اور یہاں تک کہ ان کی موت کی افواہیں بھی پھیلیں۔

The post طالبان سپریم لیڈر امیرہبت اللہ اخونزدہ پہلی بار منظر عام آگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mtHW2E

No comments