کالعدم تنظیم کا مارچ: وزیرداخلہ کا اہم اعلان
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مارچ کو ہر صورت روکا جائے گا بات آگے بڑھی تو جو انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔
کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ریاست کی رٹ کوہرصورت قائم کیا جائے گا مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے احتجاج کاکوئی جواز نہیں اگر مظاہرین واپس مرکزچلےجائیں توان سے بات چیت کیلئے تیار ہے جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی ٹی روڈ اہم شاہراہ ہے اسے بند نہیں کیاجاسکتا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو دوبارہ سعد رضوی سے بات ہو گی پاکستان کیخلاف عالمی پابندیاں لگانے کی سازش ہو رہی ہے پولیس کو وہ اختیارات نہیں دیئے جو وہ ہم سے مانگ رہےہیں بات آگے بڑھی تو جو انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سیاسی رول اداکرے الیکشن کمیشن نےاس پرپابندی نہیں لگائی، حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔
The post کالعدم تنظیم کا مارچ: وزیرداخلہ کا اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nDJLtl
No comments