‘پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں’
جدہ : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پردورہ سعودی عرب پہنچے ، جہاں انھوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، اس موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی ، جس میں چوہدری سرور نے کہا کہ کوئی بھی پاک سعودی تعلقات کی گہرائی کوناپ نہیں سکتا، پاکستان اورسعودی عوام کےدل ہمیشہ ساتھ دھڑکتے ہیں۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہے،22 کروڑ عوام ساتھ ہیں، قومی اداروں کو کمزورکر نےکی سازشیں کرنیوالے قوم کے خیر خواہ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کےپاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے ، ہماری بہترین افواج ملکی دشمنوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہے،حکومت آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں، سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو ملکی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے، ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ملکی ترقی واستحکام کیلئے کردار ادا کرے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ،یکجہتی کی ضرورت ہے، ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں ۔
The post ‘پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Blp0s6
No comments