Breaking News

بلوچستان زلزلہ: وزیراعظم کا اظہار افسوس، متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانون کے ضیا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 5 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے سے ہونے والے اور موجودہ صورتحال پر رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر بلوچستان حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے صوبے کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان : خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ، 22 افراد جاں بحق 100 زخمی

رپورٹ کے مطابق 5.9 شدت کا زلزلے کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا، دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

The post بلوچستان زلزلہ: وزیراعظم کا اظہار افسوس، متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Aj0nuL

No comments