لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم، تاجر کو پچاس لاکھ بھتے کی کال موصول، گھر کے باہر فائرنگ
لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تاجر کو پچاس لاکھ روپے بھتہ ادائیگی کی متعدد کالز موصول ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد کے رہائشی تاجر کو پچاس لاکھ روپے بھتہ ادائیگی کی کلازم موصول ہوئیں اور نامعلوم افراد نے انہیں ڈرانے کے لیے گھر پر فائرنگ بھی کی۔
تاجر نے گھر کے باہر فائرنگ اور نامعلوم کالزم پر بھتہ مانگنے کا مقدمہ تھانہ شفیق آباد میں درج کرادیا۔
تاجر کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالز کرنے والوں نے اپنا تعلق بھتہ مافیا سے بتایا اور پچاس لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
تاجر کے مطابق کالز کرنے والوں نے رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجھے جان سے مارنے اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔
تاجر کے مطابق رقم ادائیگی سے انکار کرنے پر نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی، جس کی وجہ سے اہل خانہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
پولیس نے کالز اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تاجر سے نمبر حاصل کرلیا۔ پولیس حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد کالز کرنے والوں کا سراغ لگا لیں گے۔
The post لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم، تاجر کو پچاس لاکھ بھتے کی کال موصول، گھر کے باہر فائرنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y5cmiw
No comments