یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دبئی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، شہریوں کو پہلے سے زیادہ قیمت پر پیٹرول ملے گا۔
متحدہ عرب امارات نے نومبر 2021 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 جو اکتوبر میں 2.60 درہم میں دستیاب تھا اب نومبر میں بیس فلس اضافے کے بعد 2.80 درہم میں ملے گا۔
خصوصی 95 جو اکتوبر میں 2.49 درہم میں فروخت ہورہا تھا، نومبر میں 20 فلس اضافے کے بعد 2.69 درہم میں فروخت ہوگا جب کہ ای پلس 91 کی قیمت بھی 20 فلس اضافے کے بعد 2.61 درہم مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 30 فلس کا اضافہ ہوا ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 2.81 درہم ہوگی، اکتوبر میں ایک لیٹر ڈیزل 2.51 درہم میں دستیاب تھا۔
یاد رہے کہ امارات میں ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ بین الاقوامی پیٹرول منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے، نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
The post یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nJpQt4
No comments