کورنگی میں خواجہ سرا کا قتل : سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا
کراچی : کورنگی بلال کالونی میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے خواجہ سرا کی موت کے بعد حکومت سندھ نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا، انہوں نے کی واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی۔
ممبر کمیٹی برائے نگرانی انسانی حقوق طارق خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے بعد ازاں طارق خٹک نے ایس ایس پی کورنگی اور متعلقہ ایس ایچ او سے رابطہ کی ااور کیس کی تفصیلات معلوم کیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گزشتہ روز خواجہ سرا پر ایک شخص نے تیزاب پھینکا، جس سے وہ 60 فیصد تک جھلس گیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق خٹک نے بتایا کہ واقعہ خواجہ سرا غلام مصطفیٰ عرف صائمہ کے ساتھ پیش آیا، صائمہ کا اس کے دوست قیصر کےساتھ تنازع ہوا۔
مزید پڑھیں : تیزاب گردی کا نشانہ بننے والا خواجہ سرا دم توڑ گیا
انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان ہونے والا تنازعہ موت کی وجہ بنی، ملزم قیصر موقع واردات سے تاحال فرار ہے، ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں ہر صورت لائیں گے۔
The post کورنگی میں خواجہ سرا کا قتل : سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ahqzpx
No comments