سعودی عرب: طلبا کے لیے اہم خبر!
ریاض: سعودی عرب میں ابتدائی اور نرسری کے طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت تعلیم کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئیں، ابتدائی اور نرسری کے طالب علموں کے لیے اسکولوں میں حاضری سے متعلق بھی وضاحت شامل ہے۔
سعودی وزارت تعلیم نے شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والے افراد کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ کورونا بچاؤ ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں واپسی کی بنیادی شرط ویکسین کی دونوں خوراکوں کو قرار دیا گیا ہے جس کے بغیر طلبا اور اساتذہ اسکول میں نہیں آسکتے۔
قبل ازیں وزارت تعلیم کی جانب سے 12 برس اور اس سے زائد عمر کے طلبا کے لیے اسکولوں میں حاضری سے متعلق احکامات جاری کیے تھے جن کے تحت ان طالب علموں کو اسکولوں میں حاضری کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں۔
مملکت میں وزرات تعلیم نے زور دیا ہے کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری لگوا لیں۔
The post سعودی عرب: طلبا کے لیے اہم خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DgqhRK
No comments