کالعدم جماعت کا دھرنا، متعدد ٹرینیں معطل، مسافر رُل گئے
اسلام آباد: جڑوں شہروں میں کالعدم جماعت کے دھرنے کے باعث ریلوے نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی مسافر ٹرینوں کو معطل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کالعدم جماعت کی جانب سے گوجرانوالہ میں دھرنا جاری ہے، جس کے باعث لاہور، پشاور، راولپنڈی سےلاہور آنےاور جانے والی ٹرینوں کیلئے متبادل روٹ کا انتظام کیا گیا ہے، ٹرینوں کو براستہ بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ سے لاہور روانہ کیاجائےگا
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ سبک خرام ، اسلام آباد ایکسپریس ، راول ایکسپریس کو آج معطل کیا گیا ہے جبکہ جعفرایکسپریس کو پشاور اور لاہورکے درمیان آج کےروز معطل کیا گیا ہے، اسی طرح گرین لائن کو راولپنڈی اور لاہور کےلئےصرف آج کے لئے معطل کیا گیا ہے، دیگر تمام ٹرینیں اپنے اپنےمعمول اور روٹ کےمطابق چل رہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کے آٹھ اضلاع میں رینجرز تعینات کر دی ، ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے دستے 60 دن کے لیے تعینات کیے گیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کے متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف
اس سے قبل پنجاب حکومت نے رینجرزکےرولز آف انگیجمنٹ طے کئے تھے، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کر سکتے ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔
The post کالعدم جماعت کا دھرنا، متعدد ٹرینیں معطل، مسافر رُل گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EqhBZs
No comments