Breaking News

موسم سرما کا شیڈول : سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کو خبردار کردیا

اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کے موسم سرما شیڈول کی منظوری دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے ایئر لائنز بقایا جات 15 نومبر تک ادا کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کے موسم سرما شیڈول کی منظوری دے دی ، اس حوالے سے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے 30نومبر تک شیڈول منظوری کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بقایا جات 15 نومبر تک ادا کردیں ، عدم ادائیگی پرایئرلائن پروازمنظوری کو منسوخ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر چھ پاکستانی ائرلائنز کو تنبیہی مراسلے جاری کئے تھے۔

تنبہیی مراسلہ پی آئی اے، ائربلیو، سیرین ائر، ائرسیال، ویژن ائر اور ائرفیلکن کو جاری کئے گئے ، جس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعتراضات و تحفظات کو جواز بنایا گیا تھا۔

یو اے ای حکام کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر دوبارہ عمل درآمد میں ناکامی پر متعلقہ ائرلائن کا یو اے ای کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔

The post موسم سرما کا شیڈول : سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کو خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vQ0Cga

No comments