Breaking News

سعودی عرب کا کابل پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ

سعودی عرب نے افغان ایئرلائنز کو کابل کیلئے ہنگامی پروازیں چلانےکی اجازت دے دی۔

ریاض میں افغان سفارتخانہ کے مطابق سعودی حکام نے 9 ہنگامی پروازیں چلانےکی منظوری دی ہے جس کا ‏مقصد کورونا کے باعث جو افغانی واپس نہیں جاسکے انہیں لےجایا جائےگا۔

افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ 9 پروازوں سے افغان شہریوں کو افغانستان پہنچایا جائے گا پروازیں آئندہ چندروز ‏میں چلائی جائیں گی۔

اس حوالے سے سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرکاری ایئرلائن آریانہ کو سعودی عرب سے کابل کےلیے ‏ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کابل پر قومی و بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال ہو چکا ہے۔ ‏پاکستان، ایران، ترکی، قطر، یو اے ای سمیت کئی ممالک کی کابل کے لیے پروازیں جاری ہیں۔

The post سعودی عرب کا کابل پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3utZVbC

No comments