ویکسین سے طلبعلم کی ہلاکت؟ حقیقت سامنے آ گئی
سیکرٹری ہیلتھ نے وہاڑی میں کورونا ویکسین کیخلاف پروپیگنڈےکا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کےطالبعلم کی وفات پر غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ طالبعلم کی ویکسین سےوفات کی خبرحقائق کےمنافی ہے میڈیکل معائنےمیں ویکسین ری ایکشن کی کوئی علامت نہیں آئی۔
سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ فائزرویکسین عالمی ادارہ صحت سےمنظور شدہ اورمحفوظ ہے اسکول میں 300 طالبعلوں کو ویکسین لگائی گئی تمام طالبعلموں کو 29 ستمبر کو فائزر ویکسین لگائی گئی اور ویکسین لگنے والے تمام طالبعلم معمول کےمطابق اسکول آرہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائزر ویکسین12سال سےزائد عمر کےتمام افرادکیلئےمکمل محفوظ ہے غیرذمہ دارنہ معلومات عوام کوگمراہ کرسکتی ہیں عوام افوہوں پرکام نہ دھریں اورجلدازجلدویکسین لگوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام دستیاب کورونا ویکسین مکمل محفوظ ہیں ہر قسم کی طبی معلومات کیلئے1033ہیلتھ لائن پررابطہ کریں۔
The post ویکسین سے طلبعلم کی ہلاکت؟ حقیقت سامنے آ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3F4b8Vr
No comments