Breaking News

عوام تیار ہوجائیں ! پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد : یکم نومبرسے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تیاری کرلی ، یکم نومبرسے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گی ، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے۔

قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل قیمتوں میں اضافہ ہے ، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا تھا، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

The post عوام تیار ہوجائیں ! پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jQ6124

No comments