Breaking News

کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار

ایبٹ آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرکے یوایس بی اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےسائبر کرائم کا سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایف آئی اےسائبر کرائم نے  ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیاپرشیئرکرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اےسائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزم سے یوایس بی اورلیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے۔

گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے ایک کارروائی میں کالعدم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان ملزمان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا گیا ، ملزمان فیس بک اور ٹویٹر پر ٹی ایل پی کی جانب سے اشتعال انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزموں کے خلاف الیکٹرانک ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vXvNGt

No comments