حکومت کا عوام کے لیے تحفہ
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں گلبرگ سے موٹر وے ایم ٹو تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منصوبے کو منظور کیا۔
ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لیےگزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔
صوبے کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ لاہور کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایکسپریس وے سےآمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی، ایکسپریس وے سےٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی، عوام سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔
مذکورہ پراجیکٹ کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ اس اہم بیٹھک میں صوبائی وزرا اور سرکاری حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
The post حکومت کا عوام کے لیے تحفہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ovWOio
No comments