سال کی سب سے بڑی بینک چوری کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
پشاور : تھانہ تہکال پولیس نے کراچی کے نجی بینک کے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان لوٹی ہوئی رقم سے کاروبار کرنا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2021 کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 20 کروڑ 50لاکھ لوٹنے والے ملزمان کو پشاور میں تھانہ تہکال کی پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتارکیا ۔
پولیس نے ابتدائی برآمدگی کے طور پر ملزمان سے69 لاکھ 73 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کراچی سے لوٹی ہوئی رقم پشاور میں کسی کاروبار میں انویسٹ کرنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ سلمان، محمد ساجد اور محمد امین نامی تین افراد نے دس اگست کو کراچی کے نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی لوٹ لی تھی، واردات میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شریک تھا۔
دس اگست سال2021 کو کراچی میں نجی سیکورٹی کی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیور کرنے کے لئے جارہی تھی کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر گاڑی سے نیچے اترے۔
مزید پڑھیں : کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری کا واقعہ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسی دوران وین کا ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔ ڈرائیور گاڑی کو ایک ویرانے میں چھوڑکر رقم نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
The post سال کی سب سے بڑی بینک چوری کی تحقیقات میں اہم پیش رفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FeOeuE
No comments