بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کیلئے ڈس انفو مہم کا سہارا لیا، منیر اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی جاری ہے، بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کیلئے ڈس انفو مہم کا سہارا لیا۔
یو این جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کے اجلاس سے پاکستانی سفیر منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ہندوتوا حکومت کے امن مخالف اقدامات کی طرف توجہ دلائی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی زیر سرپرستی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کاررروائیاں کی جارہی ہیں، بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کیلئے ڈس انفو مہم کا سہارا لیا۔
منیراکرم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پچھلےسال 73ارب ڈالر محض ہتھیاروں پر خرچ کیے، بھارت نے بحر ہند کو بھی ایٹمی بنادیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاک بھارت تنازعات کا حل ضروری ہے۔
منیراکرم نے اقوام متحدہ سے خطاب میں مطالبہ کیا کہ روایتی اور اسٹریٹجک فوجی قوتوں کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئےاقدامات کیے جائیں۔
The post بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کیلئے ڈس انفو مہم کا سہارا لیا، منیر اکرم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YnpM9u
No comments