سعودی عرب کے برادر ودوست ممالک کے سفرا نے وڈیو لنک پراسناد پیش کیں
ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نئے سفرا نے اسناد سفارت پیش کردیں۔
پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے محمد بن سلمان کو اسناد پیش کیں جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ سہزادہ فیصل بن فرحان کی موجودگی میں نئے سفرا کو خصوصی پروٹوکول دیا۔
سعودی ولی عہد کو پاکستان کے بلال اکبر سمیت قطر،عراق ،ترکی ،سینیگال، بیلاروس، انگولا، ایتھوپیا، نائجیریا،برونڈی، کوریا،یوروگوائے کے سفرا نے اسناد پیش کیں۔
اسناد پیش کرنے والوں میں آسٹریلیا، گھانا، گبون، جرمنی، کروشیا،کمبوڈیا، نیوزی لینڈ،صومالیہ کے سفرا بھی موجود تھے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا اور برادر و دوست ممالک کےلیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
The post سعودی عرب کے برادر ودوست ممالک کے سفرا نے وڈیو لنک پراسناد پیش کیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uEC2OV
No comments