پاکستان میں چینی ویکسین کی بنیاد پر سعودی عرب کا سفر؟
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پاکستان میں چین کی کورونا ویکسیز کی بنیاد پر سعودی عرب سفر کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے آن لائن سوال کیا کہ پاکستان میں سائینوویک کی دو خوراکیں لگوائی ہیں کیا دبئی کے راستے سعودی عرب جاسکتا ہوں؟۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ردعمل دیا کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں مروجہ ویکسین کی خوراکیں نہیں لگوائی انہیں چاہیے کہ وہ سعودی عرب آنے کے لیے سعودی عرب میں مروجہ ویکسین (فائزربائیونٹک ، اسٹرازائینکا ، جانس اینڈ جانس یا موڈرنا ) کی کوئی ایک بوسٹرڈوز لگوائیں۔
علاوہ ازیں سعودی عرب آنے قبل اپنی ویکسینیشن کے بارے میں ثبوت فراہم کریں۔ انہیں ’قدوم ‘ پلیٹ فارم پرویکسینینش کے بارے میں بھی اندراج کرانا ہوگا۔
‘پاکستان سے براہ راست سعودی عرب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’
قبل ازیں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پہلے کی طرح ایک بار پھر وہی وضاحت پیش کی کہ سفری پابندی کے حوالے سے ممنوعہ ممالک سے براہ راست مملکت آنا کورونا ویکسینینش کا مکمل خوراکوں سے مشروط ہے۔
جوازات نے بتایا کہ ایسے تارکین جنہوں نے سعودی عرب سے روانگی سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں اور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس امیون کا ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔
The post پاکستان میں چینی ویکسین کی بنیاد پر سعودی عرب کا سفر؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nJoYEJ
No comments