Breaking News

این اے 133 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن پر لگائے گئےالزامات بےبنیاد قرار

لاہور:این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کے الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جمشید اقبال چیمہ کےلگائےگئے الزامات کو مسترد کرتا ہے، کاغذات نامزدگی مستردہونے پر الیکشن کمیشن پر الزامات لگائےگئے۔

اعلامیہ کے مطابق تجویز کنندگان کے ووٹ دوسرےحلقے میں منتقل کرنےکا الزام عائدکیاگیا تھا، تجویزکنندگان کا ووٹ 2018 سے ہی این اے130 میں درج ہے، ثبوت کےطورپر2018کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ بھی سامنے ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرارخان کا کہنا تھا کہ دونوں تجویز کنندگان 2018 سےبلاک کوڈ 259110108کےووٹرہیں، بلاک کوڈ 259110108حلقہ این اے130کی حدودمیں شامل ہے، نظر ثانی کردہ انتخابی فہرست میں بھی تجویز کنندگان این اے130کےووٹرہیں، الیکشن کمیشن پرلگائے گئےالزامات مکمل طورپربےبنیادہیں،الیکشن کی شفافیت پرکسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو نے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف الیکشن سے باہر ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‏پی ٹی آئی این اے 133 ضمنی انتخابات سے آؤٹ ہو گئی

لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد کئے گئے تھے۔

پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ن لیگ نے اعتراض اٹھایا تھا، ن لیگ نے اعتراض کیا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے تائید اور تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔

The post این اے 133 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن پر لگائے گئےالزامات بےبنیاد قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BwNYUL

No comments