‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’
اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے پنڈورا پیپرز کے لیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تمام وزرا کی تحقیقاتی کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپرز کےلیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جن وزار نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں ان سے بھی استعفیٰ مانگنا زیادتی ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جن وزرا کے نام آئے ان کے بیانات آگئے ہیں، ان کو خود کو الگ کرلینا چاہیے، تمام وزرا کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ کہناسب استعفی دےدیں غلط ہے۔
گذشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ پنڈوراپیپرزمیں وزیراعظم اور ان کے کسی رشتے دارکانام نہیں، اپوزیشن کو توخوش ہوناچاہیے کہ پاکستانی وزیراعظم کانام نہیں۔
آئی سی آئی جے نے تووزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ دی ہے، جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ان کیخلاف تحقیقات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کبھی کرپشن پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔
جن لوگوں نےکرپشن کی ہےوزیراعظم کبھی سپورٹ نہیں کریں گے ، تاریخ میں ایسا کوئی لیڈرنہیں آیا، جس نے امریکا کو ہرگز نہیں کہا ہو۔
The post ‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ff7k3E
No comments