سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری
کراچی: محکمہ موسمیات نے طوفان شاہین کے حوالے سے نواں الرٹ جاری کردیا، طوفان شاہین گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جس کے اثرات سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں آج بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے طوفان شاہین کے حوالے سے نواں الرٹ جاری کردیا، طوفان شاہین بحریہ عرب کے شمال مغرب اور خلیج عمان کے ملحقہ ایریاز پر موجود ہے، طوفان 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں مغرب کی جانب بڑھا۔
سمندری طوفان کراچی سے 780 کلو میٹر اور اورماڑہ سے 530 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔
طوفان شاہین گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان کے اثرات سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں آج بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طغیانی کے باعث بلوچستان کے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں، سندھ کے ماہی گیر آج سے سمندر میں اپنی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔
The post سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3moM6b7
No comments