سمندری طوفان کئی شہریوں کو بہا لے گیا؟ (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)
مسقط: عمان کے ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ‘شاہین’ نے تباہی مچا رکھی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث عمانی ساحلی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی شہری سیلابی ریلے میں پھنسے ہیں۔
مناظر میں دیکھا گیا کہ عمان کے کسی علاقے میں متعدد لوگ آپس میں ایک دوسرے کو جکڑے کھڑے ہیں تاکہ سیلابی ریلے میں بہہ نہ جائیں لیکن بدقسمتی سے ان کی یہ کوشش زیادہ دیر کام نہ آسکی۔
بعد ازاں مذکورہ افراد کا اتحاد ٹوٹا اور تمام لوگ لڑکھڑا گئے، ویڈیو میں ایک شخص کو بہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ تھوڑے ہی فاصلوں پر ایک تیرتی ہوئی گاڑی بھی نظر آئی۔
سمندری طوفان کس خلیجی ملک سے ٹکرا گیا؟ بڑی تباہی (کمزور دل حضرات نہ دیکھیں)
مکمل مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید نہ ہوسکے جس کے باعث یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان افراد کے ساتھ کیا ہوا۔ قبل ازیں شہری دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے متعدد پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ سمندری طوفان ‘شاہین’ خلیجی ملک عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہے، کئی علاقے سیلاب کا سامنا کررہے ہیں۔
مشاهد لم نتمناها تحدث نسأل الله السلامة لهم وللجميع.. منقول من ولاية #العامرات صباح اليوم #اعصار_شاهين #شاهين #shaheen pic.twitter.com/mYxirXbADJ
— طـقـس عُـمـان (@WeatherOman) October 3, 2021
The post سمندری طوفان کئی شہریوں کو بہا لے گیا؟ (بچے ویڈیو نہ دیکھیں) appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZWLz8N
No comments