کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی
کراچی : کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی، نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے جوان عرفان علی قرض اسکیم سے مستفید ہوئے اور اس قرض سے بھینسیں خریدیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی ملک بھر کی طرح سندھ میں فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، کامیاب جوان کےتحت ملک کے نوجوانوں میں 22 ارب کی تقسیم مکمل ہوگئی ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں میں 3.5 ارب روپے سے زائد کے قرض تقسیم ہوچکے ہیں، ایسے ہی نوجوان نوابشاہ سےعرفان علی ہیں جو قرض اسکیم سےمستفیدہوئے، نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے جوان نے قرض سے بھینسیں خریدیں۔
ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی@KamyabJawanPKکےتوسط سےاب تک3.5 ارب روپےکےقرض اور19,719 نوجوانوں کواسکلزسکالرشپس دیےجاچکےہیں۔@UdarOfficialکی قیادت میں وزیراعظم @ImranKhanPTIکےوژن کےمطابق @JSBLPakکام کررہاہے،ایسےہی نوجوان نوابشاہ سےعرفان علی ہیں جو قرض سکیم سےمستفیدہوئے pic.twitter.com/2IvvAitBqA
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 27, 2021
اس حوالے سے گورنرسندھ نے کہا نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے، پروگرام وزیر اعظم کے وژن کےمطابق نوجوانوں کی ترقی کیلئے سرگرم ہے، پروگرام کے تحت میرٹ پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
The post کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GqYGzE
No comments