وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ کمانڈ سنبھال لی
کراچی : وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ کمانڈ سنبھال لی ، اویس احمد بلگرامی متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈرپاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب ہوئی ، جس میں سبکدوش وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ وائس ایڈمرل اویس احمد کے حوالے کر دی۔
In an impressive Change of Command ceremony, V/Adm Ovais Ahmed Bilgrami assumed command as Commander Pakistan Fleet. The Adm has an illustrious career of Command & Staff appointments. He is graduate of PNWC, NDU, Staff College Philippines, Royal College UK & is recipient of HI(M) pic.twitter.com/QDx1x1S1Zn
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 30, 2021
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں نئے تعینات کمانڈر پاکستان فلیٹ کو گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اویس احمد بلگرامی نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسےگریجویٹ ہیں۔
پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اویس احمد بلگرامی متعددکمانڈاینڈاسٹاف عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں، وہ کمانڈرکراچی کےفرائض انجام دےرہے تھے، ان کو ہلال امتیازملٹری سے بھی نوازاجاچکا ہے۔
The post وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ کمانڈ سنبھال لی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bneULR
No comments