Breaking News

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی ، مزید 10 اموات اور 658 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 10 افراد جاں بحق اور 658 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار439 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزار690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 658 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار082 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 20 ہزار941 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادچار لاکھ 69 ہزار 475 ، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار تین ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 723 اور بلوچستان میں 33 ہزار 244 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 874، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 470کیسز سامنے آچکے ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی ، مزید 10 اموات اور 658 کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BnbJOQ

No comments