سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی ، توہین عدالت کی درخواست شہری احسن عابد نے خسرو بختیار کیخلاف نیب انکوائری تین ماہ میں مکمل نہ ہونے پر دائر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل پر سماعت ہوئی ، جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار نے کہا نیب نےمئی2020میں انکوائری مکمل کرنے کا بیان دیا، 3ماہ میں انکوائری مکمل نہ کرکے نیب نےتوہین عدالت کی۔
جس پر جسٹس مظہرعالم نے استفسار کیا قانون میں کہاں ہےانکوائری مکمل نہ ہونےپرتوہین عدالت لگے؟ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کہتی ہے کہ میری توہین نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کیسے کہہ دے ہائیکورٹ کی توہین ہوئی ہے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈمیٹنگ میں انکوائری رپورٹ پرفیصلہ ہوگا، جس پر سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
خیال رہے توہین عدالت کی درخواست وفاقی وزیر خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر شہری احسن عابد نے دائر کی تھی۔
The post سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3a1EzJt
No comments