Breaking News

کورونا میں کمی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

ڈینگی

لاہور/ اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، 24گھنٹےمیں اسلام آباد میں مزید44 اور پنجاب میں 234کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، سیکرٹری عمران سکندر نے بتایا کہ پنجاب میں24گھنٹےمیں ڈینگی کے234کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز لاہورمیں ڈینگی کے153کیسز سامنے آئے۔

عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مزید چوالیس افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے، مضافاتی علاقوں سے چھبیس اور شہری علاقوں سے اٹھارہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں باون افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور ڈینگی سے زیادہ متاثر ہے، جہاں چوبیس گھنٹے میں دو سو تینتالیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے اڑتیس مریض زیرعلاج ہیں۔

The post کورونا میں کمی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WGaRGQ

No comments