تین لاکھ 16 ہزار سے زائد تارکین کے کویت چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

کویت میں مقیم 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد تارکین اپنے وطن کو واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
کویت کے روزنامہ اخبار الانبا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں مقیم غیر ملکی کارکنان و دیگر افراد مختلف وجوہات کی بناد پر اپنے رہائشی اقاموں کی بروقت تجدید کروانے میں ناکام رہے۔
رپورٹ کے مطابق ان غیرملکی تارکین کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 700 سے زائد ہیں، جن میں سے بیشتر کرونا کی وجہ سے اپنے ملک جاکر پھنس گئے یا پھر سفری پابندیوں کی وجہ سے واپس نہ آسکے۔
ان غیرملکیوں میں ایسے بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے روزگار کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد رضاکارانہ طور پر وطن جانے کا فیصلہ کیا جبکہ ان میں کچھ ایسے بھی غیرقانونی تھے جنہیں دستاویزات مکمل نہ ہونے پر ملک بدر کیا گیا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق ان میں پرائیوٹ ، سرکاری اداروں کے ملازمین، گھریلو کارکنان اور ایک ہی کفیل کے پاس کام کرنے والے ہیں۔ جن میں سے بیشتر ایک عرب اور ایک ایشیائی ملک سے تھے۔
محکمہ داخلہ نے ایسے تمام غیرملکیوں کو ہدایت کی جن کے اجازت نامے کی میعاد ختم ہوچکی وہ دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں جس کے بعد تمام طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔
The post تین لاکھ 16 ہزار سے زائد تارکین کے کویت چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wTRKGI
No comments