بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولنگر میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور حبس بے جا میں رکھنے والے سفاک ملزم محمد حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے اہلیہ پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر ڈی پی او بہاولنگر اور ان کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے رات بھر چھاپے مارتی رہی، پولیس ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بہاولنگر میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی پنجاب کا ایکشن،.پولیس نے رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا!@MashwaniAzhar @GovtofPunjabPK @UsmanAKBuzdar https://t.co/jbDXrThDhW pic.twitter.com/9ka0Pdc5a5
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 16, 2021
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو بازیاب کرواکر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاولنگر مقدمے کی خود پیروی کریں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، خواتین پر تشدد، ہراسگی کے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔
The post بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Cm8ZSu
No comments