Breaking News

ویکیوم ٹرین: صرف 48 منٹ میں ریاض سے ابوظہبی کا سفر، بڑی خوشخبری آگئی

ریاض: ویکیوم ٹرین کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی تک کا سفر 48 منٹ میں مکمل کرنے کا خواب پورا ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب حکومتوں اور کاروباری کمپنیوں کے اشتراک سے امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی ’ورجن ہائپر لوپ‘ کے تحت تیار ہونے والی ویکیوم ٹرین تکمیل کے قریب پہنچ گئی ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں چلنے والی نہ صرف اپنی نوعیت کی پہلی ٹرین ہوگی بلکہ اس سے خلیجی ممالک کو ملانے والے پہلے ریل نیٹ ورک کا آغاز ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا یہ ویکیوم ٹرین مسافروں کو 1000 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچائے گی، اس ریل کے ذریعے ریاض سے ابوظہبی صرف اڑتالیس گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں۔

ورجن ہائپر لوپ کے سربراہ اور شریک بانی جوش گیگل نے بتایا کہ اس ٹرین پر دبئی، وہاں سے کویت، جدہ اور نیوم تک کا سفر کرنا ممکن ہوگا، مسافروں کو ہرممکن سہولت دیں گے۔

ادھر ہائپر لوپ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کا کہنا تھا کہ سعودی ویژن 2030 کے تحت شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے باعث سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لیے تیار کردہ ہائپر لوپ کا ماڈل دبئی ایکسپو میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

The post ویکیوم ٹرین: صرف 48 منٹ میں ریاض سے ابوظہبی کا سفر، بڑی خوشخبری آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qbivFu

No comments